BBC News, اردو - صفحۂ اول
Top story - Urdu
ٹیکس، آمدن، مہنگائی اور سبسڈی: بجٹ میں ایک عام پاکستانی کی نظر کن پانچ چیزوں پر ہو گی؟
عام طور پر جب حکومتیں اپنی مدت پوری کرنے کے قریب ہوں تو وہ عام آدمی کو خوش کرنے کے لیے ٹیکس میں کمی کرتی ہیں، ریلیف کی سکیموں کا اعلان کرتی ہیں، لیکن اس مرتبہ معاملات مخلتف ہیں۔ ایسے میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کے لیے کوئی اچھی خبر بھی ہے؟
جہانگیر خان ترین: پنجاب یونیورسٹی کے لیکچرر سیاست کے کنگ میکر کیسے بنے؟
پنجاب یونیورسٹی کے ایک لیکچرر سے لے کر ارب پتی کاروباری تک اور ’جہیز‘ میں ملنے والی سیاست سے لے کر ملک کی اہم جماعت کے اہم ترین عہدیدار تک جہانگیر ترین نے کامیابیوں کی ایسی داستانیں رقم کی ہیں جن کی مثال پاکستان میں شاید کہیں اور نہ ملیں۔
’میڈم آپ کا انتظار کر رہی ہیں۔۔۔‘ سندھ میں کچے کے ڈاکو لوگوں کو کیسے اغوا کرتے ہیں
سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کے پاس لوگوں کو دھوکے سے اپنے پاس بلا کر اغوا کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ زیادہ تر وہ لوگ ان حربوں میں پھنستے ہیں جو سندھ کے باہر سے آتے ہیں۔
’منحوس ہیرے‘: وہ جواہرات جن سے جڑی پراسرار کہانیوں نے ان کی مقبولیت اور قیمت کو بڑھا دیا
ہیروں اور قیمتی پتھروں سے مزیّن زیورات اپنے ڈیزائن یا قیمتی پتھروں کے وجہ سے ہی خاص نہیں ہوتے ہیں بلکہ ان سے منسوب کہانیاں بھی انھیں بہت مقبول بنا دیتی ہیں۔
لائیو پانامہ کیس: تحقیقاتی اداروں کی موجودگی میں سپریم کورٹ تحقیقات کیسے کرا سکتی ہے؟ جسٹس سردار طارق
جماعت اسلامی کی درخواست پر ایک بار پھر پاکستان کی سپریم کورٹ میں پانامہ کیس پر سماعت ہوئی۔ جوڈیشل کمیشن کی استدعا پر سپریم کورٹ نے اس مقدمے کی تحقیقات سے متعلق متعدد سوالات اٹھا دیے۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ عدالت کے سامنے سات سال سے زیر التوا ہے اور اس مقدمے میں سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان کی نااہلی بھی ہوئی۔
بلوغت کے باوجود اگر ماہواری نہیں ہو رہی تو کیا کرنا چاہیے؟
اگر باقی جسمانی نشوونما ٹھیک ہو رہی ہو تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لڑکی کے جسم میں ہارمونز کی مقدار نارمل ہے لیکن بلوغت کی تمام علامات ہونے کے باوجود بھی اگر ماہواری نہیں آتی تو کیا کرنا چاہیے؟
کینیڈا میں سکھوں کے جلوس میں اندرا گاندھی کے قتل کا خاکہ پیش کرنے پر انڈیا برہم
انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کینیڈا میں خالصتان تحریک کے حامی سکھوں کے ایک جلوس میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کا جشن منانے اور خاکہ پیش کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اظہار برہمی کیا ہے۔
عامر لیاقت حسین: ’ہم نے تو ایسی زندگی گزار لی کہ مر بھی گئے تو کوئی افسوس نہیں ہو گا‘
عامر لیاقت حسین نے خودکُشی کی کوشش کی تھی مگر بروقت ہسپتال پہنچا دیے گئے تھے جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا معدہ صاف کر کے دوا کا اثر تو زائل کر دیا تھا مگر چونکہ اقدام خودکُشی پاکستانی قانون کے تحت جرم تھا لہٰذا پولیس کیس بن گیا تھا اور ظاہر ہے کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مزید تفتیش یا قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو بلوایا ہوگا جو (ہمارے وہاں پہنچ جانے تک) نہیں آ سکی تھی
’آپریشن سن ڈاؤن‘: جب ’را‘ نے جرنیل سنگھ کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا
انڈین ایجنسی ’را‘ کے افسران سے بریفنگ لینے کے دوران وزیر اعظم اندرا گاندھی نے پوچھا کہ ’اس آپریشن میں کتنے لوگ مر سکتے ہیں؟‘ جس پر جواب ملا کہ ’ہم اپنے دونوں ہیلی کاپٹر کھو سکتے ہیں۔ بھیجے گئے کل کمانڈوز میں سے 20 فیصد تک مارے جا سکتے ہیں۔۔۔‘
اُترے ہوئے چہروں اور افسردہ آنکھوں کے درمیان استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا اعلان
اترے ہوئے چہرے، افسردہ آنکھیں، اور ہاتھ سے بار بار چہرہ چھپانے کی کوشش۔۔۔ یہ یقیناً کسی خوشی کے موقع پر کی جانے والی حرکات نہیں لگتیں لیکن یہ سب کچھ لاہور کے ایک ہوٹل میں استحکام پاکستان پارٹی کے لانچ پر منعقدہ تقریب میں دیکھنے کو ملیں۔
عدالت کی بند لفٹ، بکھرے بال اور عمران خان کا استفسار ’کیا یہ جج کیس سُنے گا؟‘
نو مئی کے واقعہ کے بعد ان کے خلاف درج ہونے والے آٹھ مقدمات میں حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعرات کو زیر سماعت تھیں اور عمران خان کو اس مقدمات میں ضمانت لینے کے لیے ہائی کورٹ میں پیش ہونا ضروری تھا۔
وقت کی ضرورت یا پولیٹیکل انجینیئرنگ: استحکام پاکستان پارٹی کیا صرف تحریک انصاف کے لیے چیلنج ثابت ہو گی؟
پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں تواتر کے ساتھ پرانی جماعتوں کے توڑ پھوڑ کے عمل کے ذریعے نئی سیاسی جماعتوں کی بنیاد پڑتی رہی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی پی ٹی آئی کے لیے ہی چیلنج ثابت ہو گی یا دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے بھی خطرہ ہے اور اس جماعت کا اثرورسوخ پاکستان کے کن علاقوں میں زیادہ ہو گا؟
ڈیٹنگ ایپس: ’لوگ آپ کے کردار پر سوال اٹھانے لگتے ہیں‘
پاکستان میں ڈیٹنگ ایپس کا استعمال عام ہو رہا ہے اور صارفین میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں، تاہم معاشرتی پابندیوں اور روایات کی وجہ سے خواتین صارفین کو بعض اوقات منفی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کچرے کے بدلے سونے کے سکے
انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں ایک گاوٴں کے سرپنچ نے اپنی اور آس پڑوس کی بستیوں کی صفائی کے لیے ایک انوکھا مقابلہ منعقد کیا یعنی سب سے زیادہ کچرا جمع کرنے والے کو سونے کا سِکّہ انعام میں ملے گا۔ دو نوجوان یہ مقابلہ جیت کر سونے کے سِکّے جیت چکے ہیں اور اس مقابلے سے گاوٴں میں صفائی کرنے کا کلچر پیدا ہوا ہے۔
آج بھی مقبول لیڈر ہوں: الطاف حسین کا بی بی سی کو انٹرویو
بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے بی بی سی کو دیے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ آج بھی کراچی اور حیدرآباد میں سب سے مقبول رہنما ہیں اور اگر ’فوج‘ کی جانب سے انھیں ’فری ہینڈ‘ دیا جائے تو وہ کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کریں گے۔
راک کلائمبنگ: دوست کی موت کے بعد نوجوانوں کی سیفٹی ٹریننگ
راد علی کوئٹہ کے پہاڑوں سے لگاؤ رکھنے والے نوجوانوں کو ٹریننگ دیتے ہیں کہ وہ محفوظ طریقے سے راک کلائمبنگ کریں
ڈرامہ کوئین
بی بی سی کی نئی آڈیو سیریز میں آپ کی اپنی زندگی کی کہانیاں سنیے
بات سرحد پار
تقسیمِ برصغیر کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر بی بی سی اردو اور ہندی کی مشترکہ پروڈکشن ایک خصوصی آڈیو سیریز ’بات سرحد پار: سرحد کے پار بات چیت‘ پیش کی جا رہی جس کے ذریعے ہم اس مشترکہ ثقافت اور ورثے کی ان کہانیوں، یادوں اور باتوں کو کہنے اور سننے جا رہے ہیں۔
سیربین: پاکستانی سیاست میں فیک نیوز اور پابندیاں
فیک نیوز اور غلط معلومات چاہے دانستہ یا غیر دانستہ طور پر دی جائے اس کے نتائج معاشرے کے لیے بہت نقصان دہ ہوتے ہیں۔ پاکستان میں میڈیا کا کردار ویسے ہی آئیڈیل نہیں اوپر سے سینسرشپ۔۔۔ لیکن سوشل میڈیا پر صحیح اور غلط میں فرق اور بھی مشکل ہے۔ سوال یہ ہے کہ فیک نیوز کی روک تھام کے لیے کیا کیا جائے؟
پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن: عمران خان اور پی ٹی آئی کا مستقبل کیا ہو گا؟
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن، اور رہائی کے بعد کئی مرکزی راہنماؤں کے پارٹی کے عہدے یا رکنیت چھوڑنے کے اعلانات سے کیا عمران خان اور پی ٹی آئی کا مستقبل ختم ہو گیا ہے؟
اردوغان پانچویں مرتبہ کیوں جیتے؟
رجب طیب اردوغان ایک بار پھر ترکی کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ماضی کے مقابلے اس بار ان کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا ۔
’ہم سے ایک فرمائش کی گئی کہ عمران خان کا نام نہیں لینا‘
سوشل میڈیا کو ’فیک نیوز‘ جیسے مسئلے کا سامنا کافی عرصے سے ہے۔ کئی مرتبہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بہت سے صحافی جن کا کام ہی ہر خبر کو تصدیق کرنے کے بعد شائع کرنا ہے، وہ بعض اوقات ایسی چیزیں شیئر کرتے ہیں جو تصدیق کرنے پر درست ثابت نہیں ہوتیں۔
حکومتی بیانات اور فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کا عمران خان کے لیے کیا مطلب ہے؟
حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نو مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ قرار دینا اور آرمی چیف کی زیر قیادت ہونے والی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے ’سخت‘ اعلامیے کو ماہرین پی ٹی آئی اور عمران خان کے لیے ایک بری خبر قرار دے رہے ہیں۔
شدید گرمی میں ٹائر پھٹنے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے اور حادثے سے بچنا کیسے ممکن ہے
گرمی بڑھنے سے ٹائر برسٹ ہونے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے اور یہ سڑک پر حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ لہٰذا اس سلسلے میں احتیاط لازم ہے۔
جب پانچ پاکستانی سائنسدانوں نے صرف نو ماہ میں پاکستان کو خلائی قوت بنا دیا
یہ پراجیکٹ کیسے شروع ہوا، پاکستان یہ مقصد کیسے حاصل کر پایا اور ٹیم کو اس دوران کیا کیا چیلنجز درپیش رہے، یہ میرے وہ سوال تھے جن کی وجہ سے میں چھ دہائیوں بعد اس ٹیم کے ارکان کی تلاش میں جت گیا۔
’پارٹنر کو قتل کر کے جسم کے ٹکڑے پانی میں اُبال دیے‘، پولیس کا ملزم کی گرفتاری کے بعد دعویٰ
انڈیا کے شہر ممبئی میں مبینہ قتل کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے جس میں ملزم نے اپنی پارٹنر کو قتل کرنے کے بعد ثبوت ضائع کرنے کے لیے اُن کی لاش کو آری کی مدد سے کئی ٹکڑوں میں کاٹ دیا۔
منشیات کے خلاف کارروائی: ’طالبان نے افغانستان میں وہ کام کیا جو مغرب بھی نہ کر سکا‘
بی بی سی نے افغانستان کا سفر کیا اور پوست کی کاشت پر براہ راست کارروائی کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اس نے سیٹلائٹ تجزیے کا استعمال کیا۔ ایسا لگتا ہے کہ طالبان رہنما پوست کی کاشت کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں پہلے کسی سے بھی کہیں زیادہ کامیاب رہے ہیں۔
دس دلتوں کے قتل کا مقدمہ، 42 سال بعد ’انصاف‘: جیل کاٹنے کے لیے صرف ایک قاتل زندہ بچا
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ دس ملزمان میں سے نو مقدمے کی سماعت کے دوران فوت ہو گئے۔ عدالت میں حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکیل راجیو اپادھیائے نے بتایا کہ استغاثہ اور دفاع کے کئی گواہوں کی بھی اس دوران موت واقع ہو گئی۔
نیم برہنہ جسم پر بچوں کی پینٹنگ: ’بچے ماں کا جسم دیکھتے ہی بڑے ہوتے ہیں‘
انڈین ریاست کیرالہ کی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عورت کے جسم کے برہنہ بالائی حصے کو ہمیشہ فحاشی کے زمرے میں نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ ریاست کی ایک خاتون ریحانہ فاطمہ کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے سنایا ہے۔
پہلی محبت بھلا کر اور سعودی دولت ٹھکرا کر میسی امریکہ کیوں جا رہے ہیں؟
ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی نے جب فرانسیسی کلب پی ایس جی چھوڑا تو ان کے پاس دو راستہ تھے۔ انھیں پیشکش تو کئی کلبز نے کی مگر انھوں نے ان دو بڑی آپشنز پر غور کیا جن سے وہ پہلی بار یورپ سے باہر جا کر کلب فٹبال کھیل سکتے تھے۔
یوکرین اور روس کا تنازع ٹینس کورٹ تک کیسے پہنچا؟
روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے فرینچ اوپن 2023 میں یوکرینی کھلاڑیوں اور روس کے کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔
ماسکو کو 20 سال تک امریکہ کے اہم راز فراہم کرنے والے ایف بی آئی جاسوس گرفتار کیسے ہوئے؟
رابرٹ ہینسن ایف بی آئی کی تاریخ میں سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والے جاسوسوں میں سے ایک تھا۔ سابق امریکی ایجنٹ جس کی حال ہی میں جیل میں موت ہوئی ہے ماسکو کو تقریباً 20 سال تک اہم راز افشا کرتا رہا۔
بلندوبالا عمارتوں سے گھِرا چھوٹا سا گھر جو ’برائے فروخت نہیں‘
کیپوٹے کا چھوٹا سا گھر کروڑوں ڈالرز مالیت کی عالیشان عمارتوں میں گھرا ہوا ہے، جن میں ایک 242 کمروں کا ہوٹل، مہنگے ریستوران، دکانیں اور مہنگے ترین رہائشی اپارٹمنٹس اور دفاتر ہیں۔
منشیات کے عادی والدین کے ساتھ استحصال کے شکار بچپن سے کالج کی پروفیسر بننے تک کا سفر
کترینا و سلیوان کا خاندان غریب تھا، ان کے والدین، ہیروئن کے عادی تھے، وہ ان کی یا ان کے بھائی کی پرواہ نہیں کرتے تھے، اور بہت چھوٹی عمر سے ہی انھوں نے ایسی مشکلات کا سامنا کیا جن پر قابو پانا دوسروں کے لیے ناممکن لگتا ہے۔
کوسٹاریکا کے چڑیا گھر میں مگرمچھ نے خود کو ہی حاملہ کر لیا
کوسٹا ریکا کے ایک چڑیا گھر میں ایک مادہ مگر مچھ کے خود کو ہی حاملہ کرنے کا کیس سامنے آیا ہے۔ مادہ مگر مچھ کو دوسرے مگر مچھوں سے بالکل الگ تھلگ رکھا جاتا تھا لیکن جب اس کا مردہ فیٹس پیدا ہوا تو وہ جینیاتی طور پر اپنا ماں سے 99.9 فیصد ملتا تھا۔
نوازالدین صدیقی فیکٹری ورکر سے اداکار کیسے بنے؟
بہت سے دوسرے اداکاروں کے برعکس نوازالدین صدیقی کا سنیما کی دنیا میں قدم رکھنے کا کوئی خواب نہیں تھا۔ ایک بہت ہی دیہاتی، عام گھرانے سے تعلق رکھنے والے نواز نے ہمیشہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری کرنے کا سوچا۔
راحت کے بیٹے میں نصرت کی جھلک: وہ خاندان جسے ’فقیر نے 32 پشتوں کے عروج کی دعا دی تھی‘
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نصرت فتح علی خان سے موازنہ کیے جانے پر شاہ زمان نے احتراماً اپنے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا کہ ’میوزک لورز کو اگر مجھ میں ان کی جھلک دکھائی دی ہے تو میں اسے صرف اپنی خوش نصیبی کہوں گا۔‘
فوڈ پوائزننگ: ایسی روز مرّہ خوراک جو بیماری سے لے کر موت تک کی وجہ بن سکتی ہے
گندھا ہوا آٹا دوسرے دن استعمال کرنے اور کچا دودھ پینے کے علاوہ اور بظاہر کون کون سے معمولی چیزیں ہیں جو آپ کو موت کے منھ تک لے جا سکتی ہیں۔
درد کش ادویات کیسے کام کرتی ہیں اور کس درد میں کون سی پین کِلر مؤثر ہو سکتی ہے؟
آپ کیسے اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ سر درد میں کون سی دوا کھائیں اور پیٹ یا کمر کے درد میں کون سی؟
پونے تین ارب سال پرانی چٹانوں میں پائے جانے والے کرکٹ کی گیند کی شکل کے پراسرار گولے
بیسویں صدی کے دوسرے نصف میں جنوبی افریقہ کے شہر اوٹوسڈال کے قریب کان کنی کے دوران کانوں میں پراسرار اور عجیب و غریب دریافتوں کی اطلاعات ملنا شروع ہوئیں۔
زمین کی تہہ میں موجود پراسرار پہاڑی سلسلے جن کا راز کوئی نہیں جان سکا
زمین کی تہہ میں اتنے وسیع پہاڑی سلسلے موجود ہیں کہ جن کی چوٹیاں دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ سے چار گنا زیادہ اونچی ہیں۔ لیکن کوئی نہیں جانتا کہ ایسا کیوں ہے۔
خصوصی رپورٹس
پاکستان میں افراطِ زر کی شرح کا کیلکیولیٹر
ہمارے پاس ایک کیلکولیٹر ہے جو آپ کو اس بات کا حساب رکھنے میں مدد کرتا ہے کہ آپ خوراک، کپڑوں اور رہائش جیسی چیزوں پر کتنی رقم خرچ کرتے ہیں۔ پھر، یہ آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کے لیے انفرادی طور پر مہنگائی کتنی بڑھی ہے۔
پاکستان میں سودا سلف کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان میں اپریل کے دوران افراط زر کی شرح 36.4 فیصد تک جا پہنچی جو کہ 2022 میں ڈیفالٹ اور معاشی بحران سے متاثرہ سری لنکا سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے۔
یہودیت سے تائب ہو کر مسلمان ہونے والے صوفی سرمد جن کا ’کلمہ پورا نہ پڑھنے‘ پر سر قلم کیا گیا
صوفی سرمد مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے آخری عہد میں دلی آئے تھے۔ انھوں نے جامع مسجد کے مشرقی دروازے کی سیڑھیوں کے پاس اپنا مسکن بنایا تھا۔ وہ اپنے وقت کے بہت مقبول صوفی تھے۔ وہ برہنہ رہنے لگے تھے اور کلمہ کا صرف ’لا الہ‘ یعنی ’کوئی خدا نہیں ہے‘ والا حصہ ہی پڑھتے تھے۔
خون آلود سیٹ پر ارشد شریف کے بال اور آئی فون: متضاد دعوے اور تحقیقات سے جڑے اہم سوال
صحافی ارشد شریف 23 اکتوبر کی رات کینیا کے علاقے مگاڈی میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوئے تھے۔ بی بی سی کی ٹیم کینیا میں جاری تحقیقات میں پیشرفت جاننے کے لیے نیروبی پہنچی اور اس کیس سے جڑے مختلف کرداروں سے بات چیت کی۔ ہم نے یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ اب تک کی تحقیقات میں کس نوعیت کے تضاد اور خامیاں ہیں۔